ملا عبدالغنی 20سال بعد افغانستان پہنچ گئے

ملا عبدالغنی 20سال بعد افغانستان پہنچ گئے
قندھار (ویب ڈیسک) طالبان کے سیاسی ونگ کے سربراہ اور نائب امیر ملا عبدالغنی کو افغانستان میں نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ملا برادر افغان سیاسی رہنماؤں کے ساتھ دوحہ سے قندھار پہنچ گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق عبدالغنی بیس سال کے عرصہ کے بعد قندھار پہنچے ہیں۔ ان کو افغانستان میں نئی ذمہ داریاں سونپی جانے کا کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان کی قطر میں موجود سیاسی قیادت ہنگامی طور پر قندھار پہنچ گئی۔ مستقبل کے لیے لائحہ عمل جلد طے کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ طالبان کے قبضہ کے بعد کابل میں حکومتی ڈھانچہ تاحال ترتیب نہیں دیا گیا۔ اس خلا کے پیش نظر ملا عبدالغنی ہنگامی طور پر قندھار پہنچے ہیں۔ حکومتی معاملات کو ابتدائی طور پر کابل کے بجائے قندھار سے چلائے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ ملا عبدالغنی کو ملا برادر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ وہ ملا عمر کے خاص کمانڈرز میں سے ہیں۔ 2010 میں ان کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ 2018 میں رہائی دی گئی۔ امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ پر بھی انھوں ہی نے دستخط کیے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔