افغانستان میں داعش کا حملہ، 14 افراد جاں بحق

افغانستان میں داعش کا حملہ، 14 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبہ دائی کنڈی میں مسلح افراد کے حملے میں14 شہری جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بارے میں مزید تفصیلات بعد جاری کی جائیں گی۔

تاہم  افغان نیوز ایجنسی کی رپورٹس کے مطابق واقعے میں 6 شہری زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ   داعش نے اس حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ صوبہ دائی کنڈی میں شہریوں پر پہلا حملہ ہے۔    

Watch Live Public News