جڑانوالہ واقعہ کے منظر دیکھ کر میں پریشان ہوں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

جڑانوالہ واقعہ کے منظر دیکھ کر میں پریشان ہوں، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ
جڑانوالہ واقعہ کے مناظر دیکھ کر پریشان ہوں،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کر دی . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سایٹ پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےٹویٹ میں کہا کہ ،جڑانوالہ، فیصل آباد سے نکلنے والے منظر دیکھ کر میں پریشان ہوں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور اقلیتوں کو نشانہ بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ مجرموں کو پکڑ کر انصاف کے کٹہرے میں لائے۔ یقین رکھیں کہ حکومت پاکستان برابری کی بنیاد پر ہمارے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔