لندن کے مشہور ثقافتی مرکز سمرسیٹ ہاؤس میں آتشزدگی

لندن کے مشہور ثقافتی مرکز سمرسیٹ ہاؤس میں آتشزدگی
کیپشن: لندن کے مشہور ثقافتی مرکز سمرسیٹ ہاؤس میں آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

ویب ڈیسک: (علی زیدی) لندن کے تاریخی سمر سیٹ ہاؤس ثقافتی مرکز میں آتشزدگی کی اطلاعات ہیں۔ 100 سے زیادہ فائرفائٹرز ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں اس کی چھت کے نیچے سے شعلے نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لندن فائربریگیڈ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ سمرسیٹ ہاؤس میں لگنے والی آگ کے جواب میں اب پندرہ فائر انجن اور تقریباً 100 فائر فائٹرز بھیجے گئے ہیں۔ عملہ عمارت کی چھت کے ایک حصے میں لگی آگ سے نمٹ رہا ہے۔" 

وسطی لندن سے لی گئی دیگر فوٹیج میں عمارت کے اوپر دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے ہوئے دکھائے گئے، جو دریائے ٹیمز کے کنارے تقریباً 180 میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

1796 میں کھلنے والی رینیسانس عمارت کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ میں کہا گیا ہے کہ " سمرسیٹ ہاؤس کے ایک چھوٹے سے حصے میں آگ لگنے کی وجہ سے، سائٹ فی الحال بند ہے،" لیکن پھر اس پوسٹ کو حذف کردیا گیا۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر