گوجرہ موٹروے اجتماعی زیادتی کیس کا ڈراپ سین

گوجرہ موٹروے اجتماعی زیادتی کیس کا ڈراپ سین
گوجرہ : (ویب ڈیسک) پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گوجرہ موٹروے پر لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ ڈی ایس پی گوجرہ وقار احمد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ موٹروے اجتماعی زیادتی کیس میں دوران تفتیش کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اجتماعی زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اور مدعی مقدمہ بین الاضلاعی گینک کے رکن ہیں۔ دونوں خواتین لوگوں کو پھنسا کر پیسے بٹورتی تھیں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ اور مبینہ متاثرہ لڑکی نے انتہائی منصوبہ بندی سے ملزموں کیخلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ان کا مقصد ملزموں سے 50 لاکھ روپے بٹورنا تھا، جس کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ 10 اکتوبر کو گوجرہ کے تھانہ سٹی میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کی خالہ کی مدعیت میں درج کرایا گیا تھا۔ مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ اس کی بھانجی کو فون پر میسج کرکے انٹرویو کے لئے گوجرہ بلوایا گیا، وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرہ پہنچی تو ملزموں نے کہا اسے گاڑی میں ساتھ بھیج دیں۔ ایف آئی آر متن کے مطابق جس گاڑی میں متاثرہ لڑکی کو لے جایا گیا، اس میں ایک خاتون اور دو مرد موجود تھے۔ ملزموں نے موٹروے پر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے فیصل آباد انٹرچینج پر پھینک کر چلے گئے۔

Watch Live Public News