پنجاب حکومت کا 23 دسمبر سے سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا 23 دسمبر سے سکولوں میں چھٹیاں دینے کا فیصلہ
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں ماہ 23 دسمبر تک صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں دیدی جائیں گی۔ پنجاب حکومت کے وکیل کا لاہور ہائیکورٹ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ سموگ کی شدت میں اضافے کے باعث سکولز بند کر دیئے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے شدت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کی۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ پنجاب حکومت نے 23 دسمبر کو سکولز بند کرنے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ جلد کر لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ویکسینیشن کی وجہ سے تعطیلات میں تاخیر کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ہماری تجویز تھی کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں چھٹیاں دینی چاہیں۔

Watch Live Public News