لوگ اپنے کیسوں کے فیصلے نہیں ہونے دے رہے: فواد چودھری

لوگ اپنے کیسوں کے فیصلے نہیں ہونے دے رہے: فواد چودھری
اسلام آباد: (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کیس کی آخری سماعت 17 ویں بار ملتوی ہوئی، اسی طرح نواز شریف اور زرداری کے کیسوں میں بھی فیصلہ نہیں ہو رہا کیونکہ یہ لوگ اپنے کیسوں کے فیصلے نہیں ہونے دے رہے۔ فوادچ ودھری نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کا پورے ملک میں ووٹ بینک ہے۔ تحریک انصاف کے سوا کوئی سیاسی جماعت 1100 نشستوں پر اپنے انتخابی امیدوار کھڑے نہیں کر سکتی۔ پنجاب میں پی ٹی آئی اور ن لیگ اور سندھ میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کے درمیان مقابلہ ہوگا، باقی صرف مہمان اداکار کے طور پر آئیں گے، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1471578272924409856?s=20 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”سیاسی منظر نامہ“ کے حوالے سے ٹویٹر سپیس پر صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ان کے سوالات کے جواب دیئے، پروگرام کے آغاز میں انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاناما کیس کے بعد سیاست میں بڑی تبدیلی آئی۔ ہم نے ن لیگ کو بے نقاب کیا۔ جب بھی نواز شریف یا مریم نواز کا کیس چلا تو اس سے پہلے کوئی آڈیو یا وڈیو ٹیپ لیک ہو جاتی ہے جس کا مقصد عدالتوں پر دبائو ڈالنا ہوتا ہے۔ مریم نواز کی کیس کی آخری سماعت 17 ویں بار ملتوی ہوئی، اسی طرح نواز شریف اور زرداری کے کیسوں میں بھی فیصلہ نہیں ہو رہا کیونکہ یہ لوگ اپنے کیسوں کے فیصلے نہیں ہونے دے رہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان میں ٹو پارٹی سسٹم توڑا، ن لیگ اور پی پی پی نے تیس سال تک حکومت کی، انہیں ہٹانا مشکل تھا، مریم نواز اور نواز شریف سزا یافتہ ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ فیک نیوز پر ایکشن ہونا چاہئے، اس حوالے سے بل تیار کیا، میڈیا کے احتجاج کے باعث یہ بل التواءکا شکار ہے، قوانین کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے، فیک نیوز کا مسئلہ کافی حد تک بڑھ چکا ہے۔ افغانستان کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ افغانستان میں صورتحال بہتر ہو، اگر وہاں صورتحال خراب ہوتی ہے تو ہمارے لئے پریشانی کا باعث بنے گی، چالیس لاکھ افغان شہری پہلے ہی یہاں موجود ہیں، ہماری معیشت مزید بوجھ نہیں برداشت کر سکتی۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1471529629894774785?s=20 ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس میں افغانستان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کے لئے نادرا ایک ایپلی کیشن تیار کر رہا ہے جس کے تحت اوورسیز پاکستانیز کے ووٹ کی تصدیق ہوگی، اس ایپلی کیشن کے ذریعے ایک ویریفیکیشن ای میل صارف کو جائے گی جس میں چند سوالات پوچھے جائیں گے اور تصدیقی عمل مکمل کیا جائے گا، اس پر کام جاری ہے، تین ماہ میں یہ کام مکمل ہو جائے گا۔ وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی سپورٹس کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، اگلی پی ایس ایل سیریز سے پہلے پی ٹی وی سپورٹس کو ڈیجیٹل کر دیا جائے گا، قومی خبر رساں نیوز ایجنسی ”اے پی پی“ کو رائٹرز اور اے ایف پی کی طرز پر ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنایا، جلد ”پی ٹی وی فلم“ شروع کر رہے ہیں، اس کے علاوہ ریفارمز کی ایک طویل فہرست ہے جو وزارت اطلاعات میں لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیشنز کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے دفاتر کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فیس بک کا دفتر پاکستان میں کھولنے کے حوالے سے بات ہوئی تو یہاں ان کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا گیا، جب اس طرح مقدمات درج ہوں گے تو یہاں لوگ آنے سے گھبراتے ہیں۔ پاکستان میں فیس بک، ٹویٹر، یو ٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لئے بہت بزنس ہے لیکن اس پر کوئی چیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2018ءمیں ایف بی آر کو خط لکھا تھا کہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کافی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

Watch Live Public News