وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی
اسلام آباد( پبلک نیوز) وزیراعظم کا منی لانڈرنگ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم۔ انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا۔ احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ شہباز شریف کے منی لانڈرنگ کیس کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ کہا قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہوا۔ احتساب سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ ملک میں گیس کی قلت اور حکومتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مہنگائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے کہا عوامی ریلیف اور مہنگائی میں کمی حکومتی ترجیحات ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس (ر) وجیہ الدین کے الزامات پر بھی بات چیت ہوئی، وزیراعظم نے کہا میڈیا نے وجیہ الدین کی بیانات کو اتنا اچھالا، اپوزیشن کی کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا۔ وزیراعظم نے وزراء کو جسٹس ر وجیہ الدین کے بیانات پر ردعمل سے روک دیا۔ کہا میرے کوئی لاکھوں کے اخراجات نہیں، ایسی باتوں پر بات کر کے وقت ضائع نہ کریں، اپوزیشن جماعتوں کے لیڈرز نے ملکی خزانہ لوٹا، اس پر زیادہ بات ہونی چاہیے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔