اسرائیل کا کمال عدوان ہسپتال پر چھاپہ،فلسطینیوں کو زندہ دفن کردیا

اسرائیل کا کمال عدوان ہسپتال پر چھاپہ،فلسطینیوں کو زندہ دفن کردیا
غزہ : ' اسرائیل' نے کمال عدوان ہسپتال پر چھاپہ مارا اور فلسطینیوں کو زندہ دفن کر دیا۔ غزہ میں غیر ملکی میڈیا کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا کہ " اسرائیل کا" حالیہ قتل عام اس وقت ہوا جب اسرائیلی ٹینکوں نے کمال عدوان شہداء اسپتال پر دھاوا بولا، فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو گرا دیا، جس کے نتیجے میں فلسطینی زندہ دفن ہو گئے۔ ادھر فلسطینی وزیر صحت مائی الکائلہ نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کے صحن میں بلڈوزر کے ذریعے زخمی مریضوں سمیت فلسطینیوں کو کچلنے کے الزام کے بعد "فوری تحقیقات" کا مطالبہ کیا ہے۔ ہفتے کے روز، ڈاکٹروں اور دیگر عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ہسپتال کے قریب بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے خیموں کو بلڈوز کر کے انہیں کچل کر ہلاک کر دیا۔ عینی شاہدین نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ ایک عینی شاہد نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ "لوگوں کو بلڈوزر کے ذریعے زندہ دفن کیا گیا۔ ایسا کون کر سکتا ہے؟ ان تمام لوگوں کو جنہوں نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت میں لے جایا جائے،‘‘

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔