خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

پشاور (پبلک نیوز) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، چترال میں داخل ہونے والی گاڑی سے 1000 کلو سے زائد باسی مچھلی برآمد، ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق باسی مچھلی کو موقع پر تلف کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر اپریشنز کا کہنا تھا کہ چیپس فیکٹری سے 150 کلو سے زائد مضر صحت چیپس برآمد کی گئی ہیں اور ایبٹ آباد میں چیپس تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 460 کلو غیر معیاری پیکنگ میٹریل ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضلع کرم میں کارروائی کے دوران 200 لیٹر سے زائد مضر صحت اور زائد المعیاد مشروبات تلف کرلی گئی۔

ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کو تیز کردیا ہے، صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔