نوشہرہ (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان کومسلط کیا گیا۔ ہمارے دور میں آٹا،چینی،دالیں سب کچھ سستا تھا۔ خیبرپختونخوا 8سال سے نااہلی کو برداشت کر رہا ہے۔عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے زیادہ خیبر پختونخوا کی بیٹی ہوں۔ مجھے پشتو زبان سے بہت پیار ہے۔ نو شہرہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا شکریہ۔ یہ نہیں ہوسکتا ڈسکہ،وزیرآباد جاؤں او نوشہرہ نہ آؤں۔ اختیار ولی نہ صرف پارٹی بلکہ نوشہرہ کی عوام کا بھی وفادار ہے۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ نوشہرہ کے عوام کو ایک پیغام دینا چاہتی ہوں۔ وہ وقت دور نہیں جب نیب کو ہم انتقام کا نشانہ بنائیں گے۔ اختیارولی کو ووٹ دوگے تو دن رات آپ کی خدمت کرےگا۔ نوازشریف کی حکومت میں غریب کی زندگی اچھی گزر رہی تھی۔ آج غریب کیا امیر طبقے کی حالت دیکھ کررونا آتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں غریب کا چولہا جل رہا تھا۔ ملک ترقی کررہاتھا کہ اچانک زہریلی سونامی آگئی۔ بجلی کے کارخانے لگ رہےتھے،گیس پٹرول سستا تھا۔