جیل توڑ کر فرار ہونے کے دلچسپ اور حیران کن واقعات

جیل توڑ کر فرار ہونے کے دلچسپ اور حیران کن واقعات
لاہور: (ویب ڈیسک) مسلح محافظوں، آہنی سلاخوں اور اونچی اونچی دیواروں کے باوجود جب سے جیلیں معرض وجود میں آئی ہیں، تب سے قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ ایسے ہی چند حیران کن واقعات کے بارے میں ہم آپ کو آج بتاتے ہیں۔ الکاٹریز جزیرے کی ہائی سکیورٹی جیل جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے (ڈی ڈبلیو) میں شائع اس دلچسپ خبر کے مطابق اس جیل سے فرار ہونے کی کارروائی کو فلمایا بھی جا چکا ہے۔ 1962ء میں چمچوں اور ڈرِل مشین کی مدد سے تین قیدی الکاٹریز جزیرے پر واقعہ ہائی سکیورٹی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ ان قیدیوں میں فرانک لی مورس اور دو بھائی کلیرنس اور جان اینگلین شامل تھے۔ خطرنک قاتل تھیوڈر بنڈی خطرنک قاتل تھیوڈر بنڈی کا اصرار تھا کہ وہ اپنے کیس کا دفاع خود کرے گا۔ لیکن 1977ء میں وہ امریکی ریاست اوٹا کی جیل کی لائبریری سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ دوبارہ گرفتاری کے 6 ماہ بعد وہ پھر سے جیل توڑنے میں کامیاب ہو گیا۔ جیل کی چھت میں ایک سوراخ سے گزرنے کے لیے اس نے اپنا وزن 10 کلوگرام کم کیا تھا۔ بینک ڈکیت والٹر شٹورم سوئٹرزلینڈ کا مشہور بینک ڈکیت والٹر شٹورم 1981ء میں جیل سے فرار ہونے کے بعد دوبارہ پکڑا گیا تھا۔ مجموعی طور پر یہ ’شریف ڈکیت‘ 8 مرتبہ جیل سے فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ قید تنہائی کے خلاف مزاحمت کی وجہ سے ملک بھر میں اس کی عزت کی جاتی تھی۔ 1999ء میں والٹر نے جیل میں ہی خود کشی کر لی تھی۔ برطانوی جیل سے ایک ساتھ 38 قیدی فرار برطانیہ میں جیل توڑ کر فرار ہونے کی یہ سب سے بڑی کارروائی تھی۔ 25 ستمبر 1983ء کو آئرش پبلک آرمی ( آئی آر اے) کے 38 قیدی ایک ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ میز جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔ قیدی اندر سمگل کئے گئے اسلحے کی مدد سے سیکیورٹی اہلکاروں پر قابو پانے اور پھر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ بریف کیس میں جیل سے فرار کی کوشش بریف کیس کے ذریعے 2011ء میں منشیات کے سمگلر خوان رامیریز کو میکسیکو کے ایک جزیرے پر قائم جیل سے فرار کروانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن رامیریز کی بدقسمتی یہ تھی کہ جیل کے محافظوں کو بریف کیس قدرے بھاری معلوم ہوا۔ تلاشی لی گئی تو اندر سے یہ قیدی برآمد ہوا۔ گٹر کے پائپ کے ذریعے جیل سے فرار نیویارک کی جیل میں 2 مجرموں نے جیل کی دیواروں میں سوراخ کئے جو گٹر کے مرکزی پائپ تک جاتے تھے۔ 2015ء میں نیویارک کی انتہائی سیکیورٹی والی اس جیل سے قتل کے 2 مجرم پائپ میں رینگتے ہوئے ایک گلی میں جا نکلے اور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ میکسیکو کی ہائی سیکیورٹی جیل سے فرار جولائی 2015ء میں میکسیکو کے منشیات سمگلر ایل چاپو ملک کی محفوظ ترین جیل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ انہوں نے جیل کے غسل خانے میں ایک سرنگ کھودی تھی، جو جیل کے باہر ایک گھر میں جا کر نکلتی تھی۔ 14 برسوں کے دوران چاپو کے جیل سے فرار ہونے کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جیل سے فرار ہیلی کاپٹر کے ذریعے جیل سے فرار ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں تھا۔ قبل ازیں 2007ء میں فرانسیسی شہر گراس میں بھی مشین گنوں سے لیس ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایسی ہی کارروائی کرتے ہوئے ایک بینک ڈکیت پاسکال پائیے کو آزاد کروا لیا گیا تھا۔ 2001ء میں پائیے کو 30 برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ چند منٹوں میں جیل سے فرار جولائی 2018ء میں فرانس کے مطلوب ترین مجرموں میں سے ایک جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ الجزائری نژاد فرانسیسی ڈکیت ریزوئن فائز کو جیل سے فرار ہونے میں صرف چند ہی منٹ لگے۔ فائز کے ساتھی ہیلی کاپٹر سے جیل میں اترے اور اسے بٹھا کر فرار ہو گئے۔ بعد ازاں یہ ہیلی کاپٹر پیرس کے مضافات سے ملا لیکن فائز ابھی تک مفرور ہے۔