کراچی میں رواں سال ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات

کراچی میں رواں سال ڈکیتی کی تیسری بڑی واردات
پبلک نیوز: کراچی کے علاقے گلشن جمال میں رواں سال کی تیسری بڑی واردات۔ ڈاکو 70 تولے سونا اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیئے ، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی ملزمان کی گرفتاری کی کوشیش کی جارہی ہے۔ شارع فیصل تھانے کی حدود گلشن جمال بلاک سی میں بڑی ہاوس روبری کی واردات ہوئی۔ ہتھیاروں سے لیس ڈاکو اسلحے کے زور پر 70 تولے سونا لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ چار مسلح ملزمان کی جانب سے ڈکیتی کی واردات کی۔ مجموعی طور پر 80 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا لوٹا گیا۔ متاثرہ فیملی نے صبح دفتر جانے کے لئے جیسے ہی دروازہ کھولا اور ملزمان اندر داخل ہوگئے۔ چار ملزمان گھر میں موجود تمم زیور لوٹ کر لے گئے۔ آٹھ سے دس سونے کے سیٹ، درجن سے زائد سونے کی چوڑیاں اور چین ملزمان لے کر گئے۔ ملزمان نے صرف دو کمروں میں لوٹ مار کی۔ واردات کے بعد ایس پی گلشن عبدالخالق نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام شواہد کا جائزہ بھی لیا۔ واردات میں آنے والے ملزمان کار میں پہنچے تھے جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔ فوٹیج میں کار کو آتے اور جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس پی ڈاکٹر عبدالخالق کا کہنا ہے کہ کار پر لگی نمبر پلیٹ بظاہر جعلی لگتی ہے تحقیقات مزید کی جارہی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔