الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج: عمران خان کی مقدمے سے دہشتگردی دفعات نکالنے کی درخواست

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج: عمران خان کی مقدمے سے دہشتگردی دفعات نکالنے کی درخواست
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر احتجاج پر مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات نکالنے لے لئے درخواست دائر کر دی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کے لئے پراسیکیوٹر جنرل سے درخواست کی ہے ۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں سے دہشتگردی کی دفعات ختم کر دی جائیں، واقعات کو سامنے رکھتے ہوئے دہشتگردی کی دفعات مضحکہ خیز ہیں ، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات سپریم کورٹ کے 7 رکنی بنچ کے فیصلے کی بھی توہین ہے ۔ درخواست میں مزید بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے قانون کا استعمال سیاسی مخالفین کو دبانے اور سیاسی مفادات کے لئے ہو رہا ہے جو کہ تباہ کن ہے ، ان حربوں سے حکومت کی دہشتگردی معاملے میں غیر سنجیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے ، اس لئے مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات حذف کی جائیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔