جاوید میانداد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

جاوید میانداد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق لیکجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کو طبیعت خرابی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔وہ کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد اچانک چکرآنے پر گر گئے تھے۔ جس کے بعد لیجنڈ کرکٹر کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے 1992 میں 437 رنز اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے ریکارڈ قائم کیا تھا، اور اس ریکارڈ کو موجودہ کپتان بابر اعظم نے توڑا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔