کراچی : شارع فیصل پر کراچی پولیس ہیڈ آفس میںقانون نافذ کرنے والے اداروںکی جانب سے آپریشن جاری ہے ، اب تک کی اطلاعات کے مطاق 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس آفس میں کمانڈوز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، پولیس آفس میں ایک اور زور دار دھماکا ہوا ہے، جس سے عمارت کا کچھ حصہ گر گیا اور شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے، عمارت کی تیسری منزل کو کلیئر کر دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کا چوتھا فلور کلیئر کر دیا گیا. دہشت گرد جس کار میں آئے وہ صدر پولیس لائن کے احاطے میں کھڑی ہے، صدر پولیس لائن کے احاطے میں کھڑی کار کے چاروں دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جیز کے دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا. وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف ڈی آئی جیز کو اپنی زون سے ضروری پولیس فورس بھیجنے کی ہدایت کردی. وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے فوری طور پر ایڈیشنل آئی جی کے دفتر پر حملے کے ملزمان گرفتار چاہئیں، کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، مجھے تھوڑی دیر کے بعد متعلقہ افسر سے واقعے کی رپورٹ چاہئے.