عمران خان اور شاہ محمود کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ

عمران خان اور شاہ محمود کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ
کیپشن: عمران خان اور شاہ محمود کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزاؤں کیخلاف اپیلوں کو ڈائری نمبر الاٹ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف 2 اپیلوں کو 2976/2024 اور 2977/2024نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی سے متعلق ایک اپیل کو 2978/2024 نمبر الاٹ کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپیل پر 2950/2024 کا نمبر الاٹ کیا گیا ہے۔ 

Watch Live Public News