پرویزخٹک نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

پرویزخٹک نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: Parvezhtak resigned from the party chairmanship

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ پرویز خٹک کے استعفے کے بعد محمود خان نئے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز ہوں گے۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے سانحہ 9 مئی کے بعد عمران خان سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی جماعت کا قیام عمل میں لایا تھا۔

پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی جماعت عام انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کرے گی اور خیبرپختونخوا میں حکومت بنائے گی تاہم نتائج اس کے برعکس آئے ہیں اور پرویز خٹک اپنی نشست بھی ہار گئے ہیں۔

پرویز خٹک نے الیکشن سے قبل یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان نے صوبے میں 2 بار جو حکومت کی ہے اس میں بھی ہمارا کردار تھا ورنہ کبھی ایسا ممکن نہ ہوتا۔