ویب ڈیسک: گھریلو ملازمہ سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق شادمان پولیس نے 15 کال پر رسپانس کرتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان پولیس کا کہناہے کہ ملزم طاہر کی بیوی نجی کام کے باعث باہر گئی ہوئی تھی، ملزم نے ملازمہ ارم بی بی کو فون کرکے گھر کام کرنے کیلئے بلایا، ملازمہ کے گھر پہنچنے پر ملزم نےزیادتی کا نشانہ بنایا کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم طاہر کیخلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالےکردیا گیا ہے۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑکا کہناہےکہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔