شاعر و افسانہ نگار ایزدعزیز کیلئے تعزیتی ریفرنس و مجید امجد ادبی ایوارڈ تقریب

شاعر و افسانہ نگار ایزدعزیز کیلئے تعزیتی ریفرنس و مجید امجد ادبی ایوارڈ تقریب

ساہیوال (پبلک نیوز) معروف شاعر اور افسانہ نگار ایزدعزیز کی ادبی خدمات کے سلسلہ میں مجید امجد ادبی ایوارڈ کی تقریب تحصیل کونسل ہال میں منعقد کی گئی جس میں ایزدعزیز کی ادبی خدمات کو سراہا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک گیر شہرت کے حامل معروف شاعر، ادیب اور افسانہ نگار ایزد عزیز جو گزشتہ سال فانی دنیا کو چھوڑ گئے تھے ان کی ادبی خدمات کو سراہنے کے لئے تحصیل کونسل ہال میں مجید امجد مجید ادبی ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔

جس میں ملک بھر سے شعراء، ادباء اور افسانہ نگاروں نے شرکت کی اور پنجاب کونسل آف دی آرٹس ساہیوال ڈویژن کی جانب سے مرحوم کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے مجید امجد ادبی ایوارڈ سے نوازا گیا جو مرحوم کی بیٹی نے وصول کیا۔

 اس موقع پر شعراء نے اپنے خطابات کے دوران مرحوم ایزد عزیز کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے شعری و افسانوی مجموعے پر روشنی ڈالی گئی۔ مرحوم ایزد عزیز کے شعری مجموعے غروب شب ، کَلّے رکھ دا وَین، افسانوی مجموعہ عالم ارواح کی مال روڈ پر، دنیا بھر میں شہرت حاصل کرچکے ہیں اور ان کی بہت ساری تخلیقات نئی نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہیں۔

ادب کے طالبعلموں کے لئے ایزد عزیز کو پڑھے بغیر ترقی کرنا ناگزیر ہے ۔ ایزد عزیز کا ساہیوال سے تعلق شہر غزل کے باسیوں کے لئے یقیناً باعث فخر ہے تقریب کے اختتام پر مرحوم ایزد عزیز کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔