وال مارٹ کا اپنی کرپٹو کرنسی اور این ایف ٹی بنانے کا اعلان

وال مارٹ کا اپنی کرپٹو کرنسی اور این ایف ٹی بنانے کا اعلان

امریکی سپر اسٹور وال مارٹ نے ادائیگیوں کے لیے کرپٹو کرنسی اور این ایف ٹی( نان فنجائی ایبل ٹوکن ) جنہیں عرف عام میں ڈیجیٹل اثاثے بھی کہا جاتا ہے ڈیولپ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اس بارے میں وال مارٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپنے ہم صارفین کے شاپنگ کے تجربے کو سہل اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کےلیے مستقل تحقیق کر رہے ہیں۔ اور امید ہے کہ ہم جلد ہی صارفین کے لیے این ایف ٹی اور کرپٹو کرنسی کی سہولت بھی فراہم کرنا شروع کردیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وال مارٹ اس بات پر غور و فکر کررہا ہے کہ ڈیجیٹل کرنسیوں اورمصنوعات کو کیسے استعمال کیا جائے۔تاہم وال مارٹ کے لیے کرپٹو کرنسی یا این ایف ٹی کو قبول کرنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے۔

فیس بک نے اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرکے میٹا رکھ کر اشارہ دیا کہ اب وہ میٹا ورس میں کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے جس کی وجہ سے بہت سے بڑے برانڈز ڈیجیٹل کرنسی اور این ایف ٹی یا دونوں کوقبول کر رہے ہیں۔

حال ہی میں ایڈیڈاس، نائیک، گیپ اور دیگر معروف ناموں نے نان فنجائی ایبل ٹوکن کی فروخت شروع کر کے ورچوئل اسپیس تخلیق کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

ان سب باتوں کے تناظر میں وال مار ٹ بھی جلد ہی اپنے ڈیجیٹل اثاثے اور کرپٹو کرنسی کا آغاز کردے گا۔

Watch Live Public News