اداکارہ فیروز خان کی جانب سے ارسال کئے گئے نوٹس میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ مذکورہ شوبز شخصیات معافی مانگیں یا پھر ہتک عزت کے لئے بیس ملین جرمانہ ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ان کے خلاف جھوٹ بولا ہے انہیں اب معافی بھی مانگنی پڑے گی ۔ خیال رہے کہ اداکار فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ کی جانب سے اداکار پر لگائے گئے تشدد کے الزامات اور تصاویر سامنے آنے پر متعدد شوبز شخصیات کی جانب سے فیروز خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف ردِعمل بھی دیا گیا تھا۔
کراچی: پاکستانی انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی جانب سے متعدد شوبز شخصیات کو ہتک عزت کا نوٹس ارسال کیا گیا ہے ۔ فیروز خان نے سوشل میڈیا پر قانونی نوٹس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خود پر بےبنیاد اور من گھڑت الزامات لگانے والے افراد کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا ہے۔ ہتک عزت کے قانونی نوٹس میں ان کی سابق اہلیہ علیزہ فاطمہ ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے، ثروت گیلانی، گلوکار و اداکار فرحان سعید، یاسر حسین، میرا سیٹھی، اداکارہ ایمن خان، منال خان اور گلوکار عاصم اظہر ، مصدق ملک اور عثمان خالد بٹ کے نام شامل ہیں۔