اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر کی سفارش پر 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔اسپیکر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں کو خالی قرار دیدیا۔ جنرل نشست پر 33 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ۔ پرویز خٹک، شہریار آفریدی، علی امین گنڈا پور، شیخ رشید کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا۔ فواد چوہدری حماد اظہر ،شاہ محمود قریشی کو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا۔ اسد عمر،شاہ محمود قریشی ،علی زیدی، فہیم خان اور غلام سرور خان کی نشستوں کو بھی خالی قرار دیدیا گیا۔اس کے علاوہ عامر ڈوگر، قاسم سوری، زرتاج گل کی نشستیں بھی خالی قرار دی گئی ہیں۔ مخصوص نشستوں پر ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں عالیہ حمزہ اور کنول شوزپ شامل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔