پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پی ڈی ایم نے پی ٹی آئی کے خالی ہونے والے 35 حلقوں پر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی جماعتوں سے رابطہ اور مشاورت کی، مشاورت کے بعد خالی ہونے والے 35 حلقوں پر ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور ہوئے ہیں ان حلقوں پر ضمنی انتخابات میں پہ ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر کی سفارش پر 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔اسپیکر کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کی نشستوں کو خالی قرار دیدیا۔ جنرل نشست پر 33 پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ، جبکہ مخصوص نشستوں پر ڈی نوٹیفائی ہونے والوں میں عالیہ حمزہ اور کنول شوزپ شامل ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔