”مومنٹم بن گیا، سیریز جیت سکتے ہیں“

”مومنٹم بن گیا، سیریز جیت سکتے ہیں“
پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا تھا ابتدائی چند گیندیں احتیاط سے کھیلیں گے۔ اننگز کے آغاز میں محمد رضوان کے لیے مشکل ہوئی تو خود چارج لیا تاکہ پریشر نہ آئے۔ پہلا ٹی 20 جیتنے کے بعد اپنی خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ہر اوور میں دس یا آٹھ رنز بنانے کی حکمت عملی پر کاربند تھے۔ شروع میں ڈیوڈ ویلے کو پچ سے مدد مل رہی تھی۔ انشاءاللہ سیریز جیتنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ محمد رضوان نے کہا کہ ہم دونوں کی کامیابی میں سب سے اہم بات ہماری کریز پر مشاورت ہوتی ہے۔ دوسرے اینڈ پر کھڑے ہو کر آپس میں مشاورت کرتے رہتے ہیں۔ میری رننگ بہتر بنانے میں بابر اعظم کا کردار اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تو کیرئیر کے آغاز میں بہت مرتبہ رن آؤٹ ہوا مگر کپتان کے ساتھ کریز پر رننگ شاندار رہتی ہے۔ پارکنسن آیا تو کپتان نے سیدھے بیٹ سے کھیلنے کا مشورہ دیا۔ مومنٹم بن گیا ہے، سیریز جیت سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔