2 بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنیوالی سوتیلی ماں کی عبوی ضمانت میں توسیع

2 بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنیوالی سوتیلی ماں کی عبوی ضمانت میں توسیع
لاہور ( پبلک نیوز) دو بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا معاملہ، سیشن کورٹ میں ملزمہ سوتیلی ماں کی درخواست ضمانت پر سماعت، عدالت نے 29 جولائی تک ملزمہ کی عبوری ضمانت پر توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ جلد مکمل کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمہ کو شامل تفتش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ بچوں کو قتل کرنے کے بعد گھر کو بند کر کے بھاگ گئی۔ خاتون نے مؤقف اپنایا کہ میں بے قصور ہوں اور بچوں کو قتل نہیں کیا۔ عدالت درخواست ضمانت منظور کرے۔ خیال رہے کہ رائے ونڈ میں انیلہ نامی خاتون کے خلاف اپنے دو سوتیلے بچوں کو کرنٹ لگا کر قتل کرنے کا مقدمہ درج ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔