کراچی (ویب ڈیسک) فن و ثقافت کے آسمان پر چمکنے والا ایک اور ستارہ ڈوب گیا۔ کینسر کا شکار معروف اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نائلہ جعفری 2016 سے علیل تھیں۔ آغاز میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی جبکہ بعد ازاں معدہ کا کینسر بھی لاحق ہو گیا۔ 2017 میں کینسر کے باعث ان کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا۔ کچھ عرصہ ہسپتال داخل رہنے کے بعد ان کو ڈسچارج کر دیا گیا۔ گزشتہ دنوں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اداکارہ کی جانب سے ٹی وی مالکان، ڈرامہ سازوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی گئی تھی۔ اس ویڈیو میں ان کی حالت نا گفتہ بہ تھی۔ ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے ان کے علاج کا ذمہ اٹھایا مگر ان کی زندگی کا سفر پورا ہو چکا تھا اور آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔