ایک اور انڈین طیارہ خراب، پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ

ایک اور انڈین طیارہ خراب، پاکستان میں ہنگامی لینڈنگ
انڈیا کی نجی ایئر لائن کے ایک اور طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ طیارے میں 180 مسافر سوار ہیں۔ یہ طیارہ متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ سے حیدر آباد دکن جا رہا تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیا کی نجی ائیر لائن کے طیارے میں دوران پرواز تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی۔ طیارے کے کپتان نے صورتحال کے پیش نظر کراچی کے ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی تھی۔ سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے انسانی بنیادوں پر فوری طور پر کپتان سے کہا کہ وہ اپنا طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر اتار سکتا ہے جس کے بعد گذشتہ رات دو بج کر 20 منٹ پر اس نے جہاز کو بحفاظت لینڈ کرایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کا شکار اس طیارے میں لگ بھگ عملے سمیت 180 مسافر سوار ہیں۔ جن کو انسانی بنیادوں پر تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ یہ طیارہ ایک نجی کمپنی کی ملکیت اور ائیربس 320 ہے۔ خیال رہے کہ کچھ روز پہلے بھی انڈیا کی ایک پرائیوٹ فضائی کمپنی کا طیارہ خراب ہو گیا تھا۔ اس طیارے کو بھی انسانی بنیادوں پر اتارنے کی اجازت دیدی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔