شیخ رشید کی جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک

شیخ رشید کی جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈٰیا پر لیک ہوگئی۔ مبینہ آڈیو میں شیخ رشید گل زمان نام کے شخص سے بات کررہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید مبینہ آڈیو لیک میں گفتگو کررہے ہیں کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے،جس پر گل زمان نامی شخص نے جواب دیا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے۔صورتحال دیکھنا بیڑا پار ہوگا۔ شیخ رشید نے آڈیو کی تصدیق کردی ہے ، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ آواز میری ہی ہے ، میں مذاق میں بات کر رہا تھا، پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے استعفیٰ دے دیا تھا۔جسے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے منظور کرلیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔