فواد چوہدری کی گاڑی پر ٹی ایل پی کارکنان کا حملہ

فواد چوہدری کی گاڑی پر ٹی ایل پی کارکنان کا حملہ
لاہور: پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گاڑی پر تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) کارکنان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ تفصیلیات کے مطابق پی پی 168 میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے، فواد چوہدری پولنگ اسٹیشن نمبر 50 اور 51 پر دورہ کرنے کیلے آئے تھے۔ تحریک لبیک کے کارکنان نے فواد چوہدری کی گاڑی پر حملہ کیا اور گاڑی کا شیشہ توڑ دیا گیا ۔ کارکنان نے فواد چوہدری کی گاڑی پر جوتے برسا ئے۔ فواد چودھری واپس جانے پر مجبور ہوگئے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اہم رہنما شہباز گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وزیر داخلہ پنجاب عطاء‌تارڑ نے شہباز گل کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔