مریم اورنگزیب نے لکھا کہ ' پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی،خوش حالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا۔' خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے آج پولنگ ہوئی،صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا.اللہ کا شکر ہے کہ نہ الیکشن کمشن کا عملہ اغوا ہوا، ووٹ کا کوئی تھیلہ چوری ہوا،نہ ڈبے اٹھائے گئے الحمدللہ کسی جان کا نقصان ہوااور نہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا. پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی،خوش حالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) July 17, 2022
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن انتخابی عمل مکمل ہوا جو ملک میں ترقی،خوش حالی اور مہنگائی میں کمی کی نوید ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ' اللہ کا شکر ہے کہ نہ الیکشن کمشن کا عملہ اغوا ہوا، ووٹ کا کوئی تھیلہ چوری ہوا،نہ ڈبے اٹھائے گئے الحمدللہ کسی جان کا نقصان ہوااور نہ ہی پنجاب کی ایڈمنسٹریشن کا فون بند ہوا۔'