صارفین کیلئے خوشخبری،واٹس ایپ نےنیافیچرمتعارف کروادیا

صارفین کیلئے خوشخبری،واٹس ایپ نےنیافیچرمتعارف کروادیا
کیپشن: صارفین کیلئے خوشخبری،واٹس ایپ نےنیافیچرمتعارف کروادیا

ویب ڈیسک: واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اسی مقصد کے لیے واٹس ایپ میں اپریل 2024 میں چیٹ فلٹرز کا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔اس فیچر کے تحت واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ (unread) اور گروپس کے نام سے 3 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہیں۔اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے اس فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔

 میٹا کی جانب سے میسجنگ ایپ میں فیورٹ فلٹر کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔اس نئے فیچر کا مقصد قریبی دوستوں یا پیاروں کے ساتھ رابطے کو آسان ترین بنانا ہے۔

اس فیچر سے قریبی دوستوں یا پیاروں سے چیٹ یا ان کو کال کرنا بہت آسان ہو جائے گا اور کانٹیکٹس لسٹ میں اسکرولنگ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ فیچر ایسے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جن کو روزانہ متعدد میسجز موصول ہوتے ہیں اور پسندیدہ کانٹیکٹس کے پیغامات کو ٹریک کرنا مشکل ہوتا ہے۔

فیورٹ فلٹر سے صارفین کے لیے اہم کانٹیکٹس اور گروپس کے میسجز تک جلد رسائی میں مدد ملے گی مگر اس کے لیے انہیں کانٹیکٹس کو فیورٹس لسٹ میں شامل کرنا ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جا رہی تھی اور اب اسے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ فیورٹس ٹیب کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں کے دوران یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

فیچر کو کیسے استعمال کریں؟

چیٹ اسکرین پر آپ کو فیورٹس فلٹر پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد منتخب کردہ کانٹیکٹس سامنے آجائیں گے۔

کالز میں جاکر ایڈ فیورٹ پر کلک کرکے اپنی پسند کے کانٹیکٹس کو فیورٹس لسٹ میں شامل کرلیں۔

اسی طرح سیٹنگز میں فیورٹس کے نام سے موجود آپشن میں جاکر بھی آپ اپنی پسند کے نام فیورٹس میں شامل کرسکتے ہیں۔

Watch Live Public News