بابا وانگا کی آئندہ برس یور پ میں جنگ اور آبادی میں نمایاں کمی کی پیشگوئیاں

 بابا وانگا کی آئندہ برس یور پ میں جنگ اور آبادی میں نمایاں کمی کی پیشگوئیاں

(ویب ڈیسک ) ماضی میں کئی درست ترین پیشن گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون آنجہانی بابا وانگا  کی سال 2025 کیلئے پیش گوئیاں منظر عام پر آگئیں ہیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  بابا وانگا نے پیشگوئی کی ہے کہ   یورپ زوال اور تباہی کا عمل  سال 2025 سے شروع ہو جائے گا اور آبادی نصف رہ جائے گی۔

بابا وانگا نے پیشگوئی میں کہا کہ   کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔ دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 2043 تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی جبکہ 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی۔

اس کے علاوہ بابا وانگا کی جانب سے پیشگوئیاں کی گئیں ہیں کہ  انسان کے 2028 تک زہرہ پر جانے، 2170 میں شدید قحط، 3005 میں   مریخ پر پہنچنا اور وہاں جنگ ہونا اور 5079 تک کائنات کے خاتمے کا سال ہونا شامل ہے۔

خیال  رہے کہ بابا وانگا کی ماضی میں کی گئیں متعدد پیش گوئیاں سچ ثابت ہو چکی ہیں، انہوں نے 2024 میں جنگ کے واقعات میں اضافے کا بتایا تھا، ان کی ٹوئن ٹاورز حملے، یوکرین میں چرنوبل آفت، شہزادی ڈیانا کی موت، دوسری جنگ عظیم، سوویت یونین کی تحلیل، اسٹالن کی موت،کرسک سب میرین ڈیزاسٹر ، 2004 کے سونامی اور 1985 کے زلزلے کی پیش گوئیاں بھی سچ ثابت ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News