جعلی نوٹ بنانے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار

جعلی نوٹ بنانے والا بین الصوبائی گروہ گرفتار
لاہور ( پبلک نیوز) پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ جعلی نوٹوں کے ذریعے دھوکہ دہی میں ملوث بین الصوبائی گروہ گرفتار کر لیا گیا ہے ٗ خاتون اور دو مرد ملزمان جعلسازی کے کیمیکل، ساز و سامان سمیت پکڑے گئے۔ایس پی جمشید فاروق بجرانی نے کیس کی تفصیلات میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ تصدیق کے لئے ملزمان کا کرمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے ،ملزمان نے کئی سادہ لوح افراد سے لاکھوں روپے فراڈ اور جعلسازی سے بٹورنے کا انکشاف کیا ہے ،ملزمان نے نوٹوں کی جعلسازی کا عملی مظاہرہ بھی کر کے دکھایا جو کہ ہو بہو یوٹیوب ویڈیو کی طرح ہے ۔ایس پی جمشید نے کہا کہ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اس سے قبل پنجاب کے ضلع خانیوال اور کراچی میں کئی مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل چکے ہیں،اس گروہ کے ملزمان کی گرفتاری کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی موجود ہے ، گرفتار ملزمان میں بشری بی بی زوجہ آصف ، اظہر ولد ولی اللہ اور نعیم ولد علی محمد شامل ہیں ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

Watch Live Public News