خواتین کو ہراساں کرنے پر یوٹیوبر خان علی سلاخوں کے پیچھے

خواتین کو ہراساں کرنے پر یوٹیوبر خان علی سلاخوں کے پیچھے
گوجرانوالہ( ویب ڈیسک ) سڑکوں پر یوٹیوب چینل پر پرینکس کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے گوجرانوالہ کے یوٹیوبر خان علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ٗ پرینک بنانے کے نام پر خواتین کو دوپٹہ لینے کی تلقین کرتے ہوئے ہراسانی اور بدتمیزی کرنے والے خان علی کیخلاف ایف آئی آر درج ۔تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کے ایک چینل پر خان علی نام کا ایک شخص مسلسل اپنی ویڈیوز میں خواتین کو ہراساں کرنے میں مصروف تھا ٗ وہ کسی بھی روڈ پر نکل جانا اور خاتون کو کھڑا کر کے کہتا کہ یہ مجھ سے پانچ سو روپے لے لو اور دوپٹہ خرید کر پہنو۔ جب وہ خاتون اس پر ناراضی کا اظہار کرتی تو خان علی اس کو کہتا کہ میں پاکستانی اور مسلمان ہوں اور تم ایک اسلامی ملک میں ایسا نہیں کر سکتی اور اسی طرح کے دوسرے جملے بھی بولتا۔اس نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جسے پاکستانی عوام نے لاکھوں کی تعداد میں دیکھا اور بہت سے پاکستانیوں نے کمنٹس میں خان علی کے اس اقدام کی تعریف بھی کی لیکن ایک خاتون نے اس کی شکایت پولیس میں کردی جس پر اسے گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ٗ اس کیخلاف ایف آئی درج کی جا چکی ہے۔https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1405407888034742272پنجاب پولیس کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پر اس کی سلاخوں کے پیچھے تصویر کےساتھ یہ لکھا گیا ہے ’’خواتین کو پرینک کے نام پر ہراساں کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے‘‘۔