لاہور: آندھی کے باعث پڑوس کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کی اعوان مارکیٹ میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 52 سالہ شبیر احمد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ چھت پر سو رہا تھا کہ احسن نامی ہمسائے کی دیوار تیز آندھی سے نیچے آگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔ پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیم نے ملبہ ہٹایا تو 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوچکے تھے جب کہ 2 شدید زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے.