اطلاعات و نشریات کی وزیر مریم اور نگزیب نے ملک میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جس نے گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران ملک کی معیشت کو تباہ کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے اتوار کے روز احتجاج کی کال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے عمران خان کی افراتفری اور انتشار پھیلانے کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔