امریکا: فائرنگ سے چھ ایشیائی نژاد خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک

امریکا: فائرنگ سے چھ ایشیائی نژاد خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک

امریکا میں مساج پارلرز کے باہر ہونے والی فائرنگ سے چھ ایشیائی نژاد خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکا میں دو مختلف مقامات، اٹلانٹا اور شیروکی کاؤنٹی میں منگل کے دن فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے حملے کے شبے میں ایک 21 سالہ سفید فام شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

امریکی پولیس کے مطابق اٹلانٹا اور اس سے تقریباً چالیس کلومیٹر دور شیروکی کاؤنٹی میں ہونے والے واقعے میں ایک حملہ آور نے مساج پارلروں پر فائرنگ کر کے کم ازکم آٹھ لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ مرنے والوں میں میں چھ ایشیائی خواتین شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ جمعرات کو ایک تقریر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے ایشین نسل کے امریکیوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کی مذمت کی تھی۔ نسل پرستی کے خلاف سرگرم کارکنوں کا خیال ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقاریر سے ایشیائی باشندوں کے خلاف دشمنی کے جذبات کو ہوا ملتی رہی ہے۔ جنھوں نے اکثر کورونا کو "چینی وائرس" قرار دیا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔