کراچی: پٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے پہلی بار خواتین پولیس افسران تعینات

کراچی: پٹرولنگ ڈیوٹی کیلئے پہلی بار خواتین پولیس افسران تعینات
کراچی (پبلک نیوز) صوبہ سندھ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے صوبائی حکومت انتہائی اہم اقدام کیا ہے۔ شہر قائد میں اب خواتین پٹرولنگ پولیس افسران بھی مرد افسران کے شانہ بشانہ ہوں گی۔پہلی بار پٹرولنگ پولیس میں اسماویہ اور رضیہ بطور خواتین افسران بھرتی ہوئی ہیں۔ دونوں خواتین جرات اور بہادری کا حقیقی نمونہ ہیں۔ خواتین افسران شہر کی سڑکوں پر لگن کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُر عزم ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں روزگار کے مسائل بڑھے۔ معاشی بحران کے اس دور میں ایسا اقدام بجا طور پر احسن ہے اور سوشل میڈیا پر اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر خواتین افسران کی تصویر پسند کی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔