واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا کی مشہور دوا ساز کمپنی فائزر نے کہا ہے کہ تیسری خوراک سے خاصا تحفظ ملا ہے، تاہم مگر اس کی تاثیر زیادہ عرصے باقی نہیں رہ سکے گی۔ عالمی وبا کورونا سے بچائو کیلئے چوتھا بوسٹر ضروری ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائزر سے باہر کے ماہرین کی کیا رائے ہے؟ اس لئے ہم ہم اپنا ڈیٹا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے سامنے پیش کر رہے ہیں۔ وائس آف امریکا کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ رواں ہفتے ہی فائزر عمر رسیدہ افراد کے لئے ویکسین کی چوتھی اضافی ڈوز کا اجازت نامہ حاصل کرنے کے لئے درخواست پیش کر دے گی۔ خیال رہے کہ امریکا میں اب تک ویکسین کی چوتھی ڈوز صرف ان افراد کے لئے تجویز کی گئی ہے جن کا مدافعتی نظام شدید طور پر کمزور ہے، جبکہ اسرائیل نے ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد اور ہیلتھ کئیر ورکرز کے لئے چوتھی ڈوز تجویز کر دی ہے۔ تاہم ابھی تک دنیا بھر کے طبی ماہرین چوتھی ڈوز کے بارے کسی متفقہ اور حتمی نتیجے تک نہیں پہنچے ہیں۔ اس بارے میں وہ دستیاب مواد کا جائزہ لے رہے تاکہ اضافی ڈوز کی افادیت کا تعین کیا جا سکے۔ دنیا بھر میں کووڈ۔19 کے کیسوں میں کافی کمی آ چکی ہے۔ اب ماہرین اور صحت کے حکام یہ دیکھ رہے ہیں کہ اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔ بہت سے سائنسدانوں کا کہنا ہے ویکسین لگانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ اس بیماری کی شدت کا انسداد کیا جا سکے۔ اومیکرون ویرینٹ کے سلسلے میں بوسٹر کی افادیت خاصی اچھی رہی ہے۔ فائزر کے انتظامی سربراہ البرٹ بورلا نے کہا ہے کہ اس وقت جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں، اس کی روشنی میں چوتھی ڈوز ضروری ہے۔ تیسری خوراک سے خاصا تحفظ ملا ہے، مگر اس کی تاثیر زیادہ عرصے باقی نہیں رہ سکے گی۔ ہم یہ ڈیٹا ایف ڈی اے کے سامنے پیش کر رہے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ فائزر سے باہر کے ماہرین کی کیا رائے ہے۔ فائزر کی ترجمان خاتون جیریکا پٹس نے اس بارے میں بتایا تھا کہ " ہم تمام مواد جمع کرکے اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس سلسلے میں صحت کے حکام اور ریگولیٹرز سے مسلسل رابطے میں ہیں، تاکہ کوویڈ 19 ویکسین کی حکمت عملی کو وائرس کی بدلتی ہوئی اقسام کے مطابق ترتیب دیا جائے"۔ ابتدا میں کورونا کے انسداد کے لیے فائزر ویکسین کی دو خوراکیں تجویز کی گئی تھیں، بعد میں تیسرا بوسٹر شامل کر دیا گیا اور اب یہ اس سلسلے کی چوتھی خوراک فی الحال 65 سے اوپر کی عمر کے افراد کے لیے ہوگا، کیوںکہ عمر رسیدہ افراد پر اس مرض کا حملہ زیادہ شدید ہوتا ہے۔