جدید ٹیکنالوجی سے بینائی سے محروم شخص کی بینائی دوبارہ بحال

جدید ٹیکنالوجی سے بینائی سے محروم شخص کی بینائی دوبارہ بحال
پیرس: سعودی ڈاکٹر نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بینائی سے محروم فرانسیسی شہری کی بینائی بحال کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ڈاکٹر ابوخشبہ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی کی طرف سے اسکالر شپ پر اعلی تعلیم کیلئے فرانس میں موجود ہیں جہاں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بینائی سے محروم فرانسیسی شہری کی بینائی دوبارہ بحال کردی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ پہلے فرانسیسی شہری لڑائی کے دوران آنکھ کے اندر قورنیہ اپنی جگہ سے ہٹ کی وجہ سے بینائی سے محروم ہوگیا تھا۔ڈاکٹر ز کے مطابق عام طور پر کھیلوں اور لڑائی جھگڑوں کے دوران ایسا ہوجاتا ہے۔تاہم قورنیہ کو ٹھیک کرنے کیلئے مختلف طریقہ کار اختیار کیے جاتے ہیں تاہم سعودی ڈاکٹر نے بلکل نئے طریقے کار علاج کیا اور آپریشن کے دوران اطالوی طرز کے لینس بھی استعمال کیے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دوسرا مریض ہے جس کا آپریشن جدید طرز علاج پر کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔