عمران خان ہمیں ہمیشہ پوری بات نہیں بتاتے ، اسد عمر

عمران خان ہمیں ہمیشہ پوری بات نہیں بتاتے ، اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ہمیں ہمیشہ پوری بات بھی نہیں بتاتے اور یہ وہ بالکل درست کرتے ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ جو حساس نیچر کی باتیں ہوتی ہیں خان صاحب ہم سے شیئر کر لیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لندن پلان کی دستاویز کے بارے میں کچھ نہیں پتہ ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ جو باتیں سابق وزیر اعظم عمران خان کہہ رہے ہیں یہی باتیں پاکستان کے اینکرز مہینوں سے کہہ رہے ہیں ، عمران خان کبھی بات شیئر کرتے ہیں لیکن اپنی سوچ نہیں بتاتے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس جو معلومات ہیں وہ ہم سے کہیں زیادہ ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔