کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، پنجاب بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار

03:42 PM, 17 Mar, 2023

احمد علی
لاہور: این سی او سی کی ہدایات بعد محکمہ صحت پنجاب نے گائیڈ لائنز جاری کردیں ہیں۔ پنجاب میں کورونا کیسز میں ممکنہ اضافے کا خدشہ، لاہور سمیت پنجاب میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔ محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نیشنل کما نڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کی ہدایات بعد محکمہ صحت پنجاب نے گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں ، تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو عمل درآمد کروانے کے احکامات دے دیے گئے ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سمیت پنجاب میں رش والے مقامات پر ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے۔محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں میں ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔
مزیدخبریں