دبئی:رمضان المبارک میں افطار تقسیم کرنے کیلئے حکومت سے اجازت لینا ہوگی

دبئی:رمضان المبارک میں افطار تقسیم کرنے کیلئے حکومت سے اجازت لینا ہوگی
لاہور: دبئی کے رہائشیوں کو رمضان المبارک میں بغیر اجازت افطاری تقسیم کرنے والوں کو 10 ہزار درہم جرمانہ اور ایک برس قید ہوگی۔ کورونا کی وجہ سے حفاظتی اقدامات کے باعث افطاری تقسیم کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔تاہم اس سال رمضان میں افطاری تقسیم کرنے کیلئے دبئی اسلامی امور اور فلاحی سرگرمیوں کے محکمے سے اجازت لینا ہوگی۔ بغیر اجازت افطاری تقسیم کرنے والوں کو 5 سے 10 ہزار درہم کا جرمانہ یا 30 یوم سے ایک سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ بانٹا گیا کھانا حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق تیار ہوا ہے یا نہیں،دوسرا یہ کہ اس طرح مختلف مقامات پر کھانا تقسیم کیا جاسکے گا۔ ڈائریکٹرچیریٹیبل انسٹیٹیونشز نے کہا ہے کہ افطاری تقسیم کرنے کیلئے شہری درخواست دائر کریں، انہیں یہ بتانا ہوگا کہ وہ کس علاقے میں افطاری تقسیم کریں گے تاکہ اس عمل کو مزید منظم بنایا جاسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے تمام شہری ایک ہی جگہ پر افطاری تقسیم کر دیں، ہمارے پاس معلومات ہوں گی تو ہم ان کی رہنمائی کریں گے تاکہ تمام علاقوں میں افطاری تقسیم ہوجائے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔