ایلیمینیٹر 2: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایلیمینیٹر 2: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور: پی ایس ایل 8 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹگ کا فیصلہ کیا ۔ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا تھ. لاہور قلندرز نے 172 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں‌حاصل کیا. لاہور قلندرز کی جانب سے مرزا طاہر بیگ نے 54 رنز بنائے۔فخر زمان 6، احسن بھٹی 15، عبداللہ شفیق 10، سیم بلنگز 28 رنز بنا پر پویلین لوٹے۔سکندر رضا 23 ،ڈیوڈ ویزے نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی نے دو کھلاڑیوں‌کو آؤٹ کیا.وہاب ریاض،عامر جمال، سلمان ارشاد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ پشاور زلمی کے صائم ایوب 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد بابر اعظم اور محمد حارث نے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور بابر اعظم 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حارث نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی، وہ 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان اور راشد خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔