ویب ڈیسک: نواب شاہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 میں ضمنی انتخابات کیلئے آصفہ بھٹو زرداری نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے ہیں۔ ان کے ہمراہ عذرا فضل پیچوہو، ضیاء الحسن لنجار و دیگر بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 پر عام انتخابات میں آصف علی زرداری کامیاب ہوئے تھے۔ ان کے صدر بننے کی بعد این اے 207 کی نشست خالی ہوئی۔
این اے 207 پر دوبارہ ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ضمنی انتخابات میں این اے 207 شہید بینظیرآباد ون سے آصفہ بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری کی آمد کے موقع پر آر او آفس و اطراف میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔