ویب ڈیسک: آئیگا سویٹیک نے اٹالین اوپن ٹینس کا ویمنز ٹرنمنٹ کا ویمنز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق 22سالہ پولینڈ کی ٹینس سٹار نے فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلا روس کے حریف نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں نہ صرف کامیابی حاصل کی بلکہ تیسری مرتبہ اٹالین اوپن ٹینس ٹرنمنٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔
آئیگا سویٹیک نے 2021 اور 2022 میں اٹالین اوپن کا ویمنز سنگلز ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔ اٹالین اوپن ٹینس ٹرنمنٹ کے دلچسپ مقابلے اٹلی کے داراحکومت روم میں جاری ہیں ۔
ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں عالمی نمبر ایک پولینڈ کی آئیگا نتالیہ سویٹیک نے انتہائی شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا کو سٹریٹ سیٹس میں دو چھ اور تین چھ سے ہرا کر ٹرنمنٹ جیت لیا۔