دہشت گرد کہیں بھی ہوں نہیں چھوڑیں گے،مراد علی شاہ

دہشت گرد کہیں بھی ہوں نہیں چھوڑیں گے،مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مسلسل دہشت گردی کے3واقعات ہوئےہیں، دہشت گرد کہیں بھی ہوں نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گزشتہ رات ایک دہشتگردی کا واقعہ ہوا۔میں دبئی تعزیت کےلیے گیا تھا،میں پھر رات کو ہی واپس پہنچ چکا تھا۔تین واقعات مسلسل ہوئے ہیں ،پورے ملک میں کچھ عرصے میں واقعات ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ رات ایک دہشتگردی کا واقعہ ہوا، جنوری سے 15 مئی تک پورے ملک میں 219 دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں ۔104 کے پی میں ہوئے ہیں۔بلوچستان میں بھی 104واقعات ہوئے ہیں جس میں 123 جاں بحق ہوئے۔سندھ میں 11 واقعات ہوئے ہیں،جس میں 7 لوگ شہدت ہوئے ہیں، سندھ میں نسبتاً کم ہیں،لیکن یہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ کل رات والا واقعہ ابھی تک معلوم نہیں کس نے کیا ہے ،دہشت گرد کی نہ کوئی زبان ہے نہ کوئی مذہب ہے،ان کی فنڈنگ ملک دشمن ممالک دیکھتے ہیں۔جب وزیر اعظم آئے تھے ان سے بات کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پولیس سے بھی پوچھا ہے،میں نے آج بھی اجلاس کیا ہے، انٹیلجنس کی ناکامی پر بھی بات ہوئی ،دہشت گردی کے واقعات کو کنٹرول کریں گے۔ہم ہر قدم اٹھائیں گے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایسی جگہ پر واقعات ہوئے ہیں جہاں لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے،دکان کے مالک کی مدد کی بھی ضرورت ہے،موٹر سائیکل پر اچھا خاصہ مواد نصب تھا،دہشت گرد اس کو پیدل لیکر آتا ہے،دکاندار اس پر نظر رکھیں ۔پولیس سے کہا ہے اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی دیں،اگر کسی مجمع میں ایسے شخص کو دیکھتے ہیں جو مختلف ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ دہشت گرد کہیں بھی ہوں نہیں چھوڑیں گے،ہم دو چار واقعات سے بلکل مرعوب نہیں ہوں گے،لوگوں سے درخواست ہے ہم سب ملکر دہشت گردوں سے چھٹکارا حاصل کریں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔