سکیورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ علاقے بویا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو انتہائی اہم اور مطلوب دہشت گرد کمانڈر رشید عرف جابر اور عبدالسلام عرف چمٹو کو ہلا ک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے۔