ملک ثاقب محمود نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

ملک ثاقب محمود نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی
ملتان : سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران ملک ثاقب محمود اورساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ‌ کے حلقے سے اہم سیاسی شخصیت نے پی ٹی آئی میں‌ شمولیت اختیار کرلی ہے۔ سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملک ثاقب محمود نے ملاقات کی اس موقع پر وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ودیگر بھی موجود تھے۔اس دوران ملک ثاقب محمود اورساتھیوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا اور انہوں نے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک ثاقب محمود کا تعلق قومی اسمبلی کے حلقہ 154ملتان سے ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔